7 اپریل 2015 - 13:15
ترک صدر رجب اردغان کا سرکاری استقبال + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا تہران کے سعدآباد تاریخی اور ثقافتی کمپلیکس میں سرکاری استقبال کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق استقبالیہ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی۔ دونوں ملکوں کے صدور نے گآرڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور دونوں ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کا تعارف کرایا گیا۔ ایران اور ترکی کے صدور دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران اور ترکی کے صدور کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے تعقلقات کی اعلی کورنسل اور اعلی رتبہ وفود کا اجلاس، دو طرفہ مذاکرات اور تعاون کی دستاویز پر دستخط ترکی کے صدر کے دورہ تہران کے پروگرام میں شامل ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منگل کے روز تہران پہنچے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سعد آباد پیلس میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کے ضمن میں اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں مذاکرات انجام پائے۔

.......

/169